بھارتی وزیردفاع ”منوہرپارکر“ کے بیان نے بھارت کااصل چہرہ پوری دنیاکے سامنے بے نقاب کردِیا،مفتی لیاقت علی رضوی
منگل 26 مئی 2015 18:08
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) پاکستان سُنّی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے کہاہے کہ بھارتی وزیردفاع ”منوہرپارکر“ کے بیان نے بھارت کااصل چہرہ پوری دنیاکے سامنے بے نقاب کردِیا۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی وزیردفاع کی جانب سے دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے کے اعلان کاسنجیدگی سے نوٹس لے۔ بھارتی وزیردفاع کے بیان نے ثابت کردیاکہ خطے میں ہونیوالی دہشگردی میں”را“ملوث ہے۔
پاکستانی حکومت ”را“ کیخلاف ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کرنے میں دیرنہ کرے۔پاکستان کے عسکری اداروں سمیت تمام محب وطن سیاسی ودینی جماعتیں اور اس کے غیور محب وطن عوام کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈویژنل اورضلعی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ان کاکہناتھاکہ بھارت کوپاک چین اقتصادی راہداری ہضم نہیں ہورہی ہے وہ اس کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کوتیارہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ متحد ہوکرملک دشمن سازشوں کامقابلہ کیاجائے۔ اقتصادی راہداری منصوبے کوہرصورت مکمل کیاجاناچاہئے اس کے خلاف واویلا کرنے والے درحقیقت ہندوستان کے ایجنٹ ہیں جن کاقلع قمع کرنا ضروری ہے۔ہندوستان نہ کبھی ہمارادوست تھا اور نہ آئندہ ہوسکتاہے۔ہندوستان نے دوستی کاخواب دکھاکر ہمیشہ پیٹھ پیچھے چھراگھونپا ہے۔پاکستانی حکمرانوں کو بھارت سے دوستی کے خواب دیکھنا چھوڑ کرملک وقوم کی خدمت کرنی چاہئے۔اس موقع پرعلامہ طاہراقبال چشتی، صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال،ملک عبدالرؤف، علامہ عبداللطیف قادری،علامہ اشتیاق احمدقادری،ڈاکٹرمحمدطیب رضا،صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی،نعیم رضاقادری ودیگربھی موجودتھے۔مفتی لیاقت علی رضوی نے مزیدکہاکہ انڈیانے پاکستان کونقصان پہنچانے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔کھیلوں کے میدانوں سے لے کرآبی جارحیت تک بھارت کی پاکستان دشمنی واضح طور پرنظر آتی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پاک چین اقتصادی راہداری اور کالاباغ ڈیم جیسے قومی مفاد کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی جائے اسی میں ملک وقوم کی بقاء ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.