فرنٹیئرکوربلوچستان کاحب اورمکران میں سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 6دہشتگردگرفتار،قبضے سے خودکار ہتھیاراورگولہ بارودبرآمد، ترجمان ایف سی
منگل 26 مئی 2015 23:36
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2015ء) فرنٹیئرکوربلوچستان کاحب کے علاقے رمضان گوٹھ اورمکران کے علاقے دشت میں حساس اداروں کی اطلاع پر سرچ آپریشن، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 06دہشتگردگرفتار، قبضے سے خودکار ہتھیاراورگولہ بارودبرآمد۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے حساس اداروں کی اطلاع پرحب کے علاقے رمضان گوٹھ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 04دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔
گرفتار دہشتگرد مبینہ طورپر24مئی کو حب بازار میں صدرپاکستان ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پرحملے اوردیگرتخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔گرفتاردہشتگردوں سے مزیدتفتیش جاری ہے۔دوسری کارروائی میں ایف سی نے حساس اداروں کی اطلاع پر مکران کے علاقے دشت میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 02دہشتگردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔(جاری ہے)
گرفتارہونے والے دہشتگرددشت کے نواحی علاقوں میں سکیورٹی فورسزپر حملے اور ایف ڈبلیو اوکے ترقیاتی منصوبوں کونشانہ بنانے میں ملوث تھے۔
گرفتار شرپسندوں کے قبضے سے خود کارہتھیاراور گولہ بارود برآمدکرلیاگیا۔گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدت پسند اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بدامنی پھیلا کر صوبے کے عوام کومشکلات اور عدم استحکام پیداکرنے کے درپے ہیں لیکن فرنٹےئرکور بلوچستان عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن بلاتفریق جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
فارمی چوزے کی افغانستان کو ایکسپورٹ میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.