پاکستان وبیلاروس میں میڈیا، تعلیم، ثقافت سمیت مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
بدھ 27 مئی 2015 15:17
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی سے بیلاروس کی وزیراطلاعات انانیش لیلیا نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا، تعلیم، ثقافت سمیت مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے بیلاروس کے صدر کی والدہ کے انتقال پر مہمان وزیر سے تعزیت کی اور کہاکہ ہم ان کے دکھ میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بیلاروس کے صدرکے حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان معیشت، اقتصادیات، تعلیم، میڈیا، سیاحت، ثقافت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک آزاد، فعال اور متحرک میڈیااپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔
بیلاروس اور پاکستان کے میڈیا کے درمیان وفود کے تبادلہ سے ایک دوسرے کے عوام کو قریب آنے اورایک دوسرے کے ممالک کے بارے میں آگہی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بیلاروس کی وزیراطلاعات انانیش لیلیا نے کہاکہ بیلاروس کے صدر کی والدہ کے انتقال پر تمام ملک سوگوار ہے اور ہم حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ بیلاروس کے صدر کے دورہ کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ انہوں نے پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کے معاون خصوصی کو جون میں بیلاروس میں منعقدہونے والے میڈیا فورم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جس میں چوبیس ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس مشترکہ چیلنج میں ہمیں مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ دنیا میں امن کا فروغ باہمی کوششوں سے ہی فروغ پاسکتا ہے۔ انانیش لیلیا نے کہاکہ بیلاروس پاکستان میں میڈیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ادب، ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ بیلاروس میں نیشنل یونیورسٹی کے تحت سکول آف جرنل ازم قائم ہے جہاں ہم پاکستانی طالب علموں کو خوش آمدید کہیں گے ۔ انہوں نے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر بھی زوردیا۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.