پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے کئی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا
ا یک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا دفعہ کسی ٹیم کے ابتدائی چاروں بلے بازوں نے 70 سے زائد رنز اسکور کیے
بدھ 27 مئی 2015 18:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے کئی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم سے بھی ریکارڈ چھین لیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چھ سال کے طویل عرصے کے بعد ملک میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔
میچ میں پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں کپتان اظہر علی، محمد حفیظ، شعیب ملک اور حارث سہیل نے بالترتیب 86، 79، 112 اور ناقابل شکست 89 رنز اسکور کیے۔(جاری ہے)
یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کسی ٹیم کے ابتدائی چاروں بلے بازوں نے 70 سے زائد رنز اسکور کیے ہوں، اس سے قبل کسی بھی ٹیم نے یہ کارنامہ انجام نہیں دیا۔پاکستان نے میچ میں 375 رنز کا مجموعہ بنا کر ہندوستانی ٹیم سے پاکستان میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ چھین لیا۔
اس سے قبل ہندوستان نے 2008 کے ایشیا کپ میں ہانک کانگ کے خلاف میچ میں 374 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں بنایا گیا مجموعہ ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بنایا گیا دوسرا بڑا مجموعہ ہے، ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 385 ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.