بلدیاتی انتخابات میں ایک کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 759 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جس میں 74 لاکھ 38 ہزار مرد اور 55 لاکھ 96 ہزار 930 خواتین ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ، مرد پولنگ سٹیشنز کی تعداد3 ہزار 295 ‘ اور خواتین کیلئے 2963 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی تعداد 11262 اور پولنگ افسران کی تعداد 30808 ہے ، صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو رہی ہے
سینئر صوبائی وزیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان کا تقریب سے خطاب
بدھ 27 مئی 2015 22:27
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) سینئر صوبائی وزیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ایک کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 759 کل رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جس میں 74 لاکھ 38 ہزار مرد اور 55 لاکھ 96 ہزار 930 خواتین ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس کے لئے مرد پولنگ سٹیشن 3 ہزار 295 ‘ اور خواتین کیلئے 2963 پولنگ سٹیشن جبکہ میل پولنگ بوتھ 17309 اور خواتین کیلئے 13608ہیں جبکہ اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی تعداد 11262 ہے اور پولنگ افسران کی تعداد 30808 ہے ۔
صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ ‘ وزراء اور مشیروں پر اپنے علاقوں کے انتخابی جلسوں میں شرکت کرنے پر پابندی عائد ہے ۔(جاری ہے)
صوبائی حکومت کے عہدیدار ضابطہ اخلاق کی پانبدی کر رہے ہیں۔ وہ پشاور کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں 45 ہزار لوگ منتخب ہونگے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اپنے وسائل ترقیاتی سکیموں اور پالیسی بنانے میں خود کنٹرول حاصل ہوگا اور خیبر پختونخوا میں ایڈوانس اور پراگریسیو بلدیاتی نظام دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ء نافذ کیا جائے گا ڈیولوشن پلانٹ ‘ صوبائی رول بزنس ‘ تحصیل نیبر ہوڈ اور ضلع کیلئے گائیڈ لائن وضع کی جا رہی ہے جس کو صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ کا 30 فی صد حصہ ضلعی حکومتوں کے ذریعے خرچ کریں گے اور ضلعی حکومتوں کو بااختیار اور مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ دیانتدار لوگوں کو منتخب کریں تاکہ ان کے وسائل کا استعمال صحیح طریقے سے ہوعوامی مسائل حل ہواور صوبہ ترقی کے راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اختیارات شاندار طریقے سے ضلعی حکومتوں کو منتقل کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.