تنازعات سے بھرپور کیریئر گزارنے والے شعیب اختر اپنوں کو باؤنسرز کرنے لگے
جمعرات 28 مئی 2015 12:00
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2015ء) سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہی ہم وطنوں پر باؤنسرز کرنا شروع کر دیے ، سابق پیسر کاکہنا ہے کہ ماضی میں ہمارے میچز کے نتائج ڈریسنگ روم میں ہی طے کرلیے جاتے تھے ، کپتان کرکٹ کا شعور ہی نہیں رکھتے تھے ۔
(جاری ہے)
ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان ہرشا بھوگلے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے ایک بار پھر ملکی کرکٹ کی پگڑی اچھالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، تنازعات سے بھرپور کیریئر گزارنے والے 39 سالہ سابق پیسر نے کہا کہ ان کے دور میں کپتان کرکٹ کا کوئی شعور نہیں رکھتے تھے اور نتائج ڈریسنگ روم میں ہی طے کرلیے جاتے، میدان میں ہونے والے کھیل کا نتیجے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا تھا، وہ بتا نہیں سکتے کہ اس وقت ٹیم میں کتنے فکسرز تھے، وہاں ہر کوئی اپنے لیے کھیلتا تھا اور کسی کو ٹیم کی فکر نہیں ہوتی تھی ۔
یاد رہے کہ شعیب اختر نے اپنی کتاب ’’پاکستان کرکٹ ٹیم‘‘ میں بھی کئی متنازع معاملات کا ذکر کیا ہے،مگر ایک بھارتی شو میں ان کی جانب سے سخت الفاظ دہرائے جانے پر کرکٹ حلقوں میں حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سابق کرکٹر ملکی ٹی چینلز پر بھی اپنے بلند بانگ تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.