نیوزی لینڈ کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے،کک
جمعرات 28 مئی 2015 12:17
لیڈز ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے کہا ہے کہ انکی ٹیم نیوزی لینڈ کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے کہا انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے میدان میں اترنے کے لیے بے تاب ہے۔
انہوں نے پہلے میچ میں سٹوکس کی عمدہ بیٹنگ کو سراہا اور امید طاہر کی ہے کہ کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو سیریز میں کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انگلینڈ نے کیویز کو پہلے ٹیسٹ میں 124 رنز سے شکست دی تھی۔(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انگلش ٹیم کے قائد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھی، انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کیویز ٹیم ٹیسٹ کی بہترین ٹیم ہے اور اس کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لیے کھلاڑیوں کو دوسرے میچ میں بھی سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔
انہوں نے سٹوکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کے جس طرح سے دلیرانہ بیٹنگ کی وہ قابل ستائش ہے، امید ہے کہ وہ آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو سیریز میں کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.