جماعۃالدعوۃ میانمار میں تشددسے ہجرت پر مجبور ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی بھرپور امداد کر رہی ہے، فیصل ندیم
انڈونیشیا میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں میں ابتدائی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئی ہیں جلد مزید امدادی سامان بھجوایا جائے گا
جمعہ 29 مئی 2015 22:11
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) امیر جماعۃالدعوۃ سندھ فیصل ندیم نے کہاہے کہ جماعۃالدعوۃ میانمار میں تشددسے ہجرت پر مجبور ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی بھرپور امداد کر رہی ہے، انڈونیشیا میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں میں ابتدائی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئی ہیں جلد مزید امدادی سامان بھجوایا جائے گا، مخیر حضرات مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے آگے بڑھیں اور ان کی مددکا فریضہ سرانجام دیں۔
وہ بعد نماز جمعہ شہر کے معززین سے مرکز سعد بن معاذ میں ملاقات میں ملاقات کر رہے تھے۔فیصل ندیم نے کہاکہ برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی گئی ہے بدھسٹوں کی جانب سے بڑی تعداد میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیاجس پر ہزاروں مسلمانوں ہجرت کر کے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کثیر تعداد میں لوگ اب بھی ہسپتالوں، جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں اور جوکشتیوں پر بیٹھ کر سمندر کے راستے برما سے نکلے انہیں کوئی ملک پناہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا نے چند ہزارمسلمانوں کو پناہ دی ہے اسی طرح ترکی نے ان کی مدد کا اعلان کیا ہے جماعۃالدعوۃ بھی اپنے ان بے بس اور لاچار روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، انہوں نے کہاکہ انڈونیشیا میں جہاں روہنگیا مسلمان پناہ گزیں ہیں وہاں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے، روہنگیا مسلمانوں کا کہنا ہے کہ انڈونیشیاحکومت کے بعد پاکستان سے یہ پہلی امداد ان کے پاس پہنچی ہے جس پر ہم پاکستانی بھائیوں کے بے حد مشکور ہیں، فیصل ندیم نے کہاکہ امریکا و یورپ اپنے ملکوں میں جو چاہیں قانون سازی کریں ان کا معاملہ الگ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.