جہانگیر خان کی جانب سے ملک میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے کاوشیں جاری
ہفتہ 30 مئی 2015 13:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کی جانب سے ملک میں باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے کاوشیں جاری ہیں، نئے چیمپئن تلاش کرنے کے پروگرام کے تحت زیر تربیت 6 جونیئر کھلاڑی ملائیشیا جارہے ہیں جہاں وہ پیر سے شروع ہونے والے پینانگ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے کا مقصد تجربے میں اضافہ کرنا ہے، غیرملکی دوروں سے ان میں اعتماد بھی آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ میری کوشش اور خواہش ہے کہ پاکستان اسکواش میں اپنا کھویا ہوا عالمی مقام دوبارہ حاصل کرے جس کیلیے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا ضروری ہے، اس ضمن میں خصوصی پروگرام کے تحت ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کا انتخاب کرکے انھیں تمام تر سہولیات فراہم کرتے ہوئے تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے،امید ہے کہ اس منصوبہ بندی کے نتیجے میں پاکستان کو عالمی سطح کے کھلاڑی میسر آسکیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.