فتح پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے ملی،تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں، اظہر علی
گذشتہ چار، پانچ سال میں سینئر کھلاڑیوں کی رہنمائی سے کارکردگی میں نکھار آیا اب ٹیم کے کام آرہا ہے، آئندہ بھی ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کرونگا ، قومی کپتان میڈیا سے گفتگو شکست سے مایوسی ہوئی لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے کسی میچ میں آسانی سے ہتھیار نہیں ڈالے، ہیملٹن مساکاڈزا
ہفتہ 30 مئی 2015 20:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)قومی ونڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کامیابی اور سیریز میں فیصلہ کن برتری پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ملی ہے جس کے لیے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کامیابی اور سیریز میں فیصلہ کن برتری پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ملی ہے جس کے لیے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بطور کپتان ان کی بیٹنگ بہت اہمیت رکھتی ہے۔ گذشتہ چار، پانچ سال میں سینئر کھلاڑیوں کی رہنمائی سے کارکردگی میں نکھار آیا جو اب ٹیم کے کام آرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ بھی اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فتوحات دلانے کی کوشش کریں گے۔(جاری ہے)
کرکٹ کافی جدید اور تیز ہوگئی ہے اس لیے وہ اپنی بیٹنگ پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی میں بالرز کا بھی اہم کردار ہے جنہوں نے مہمان ٹیم کو دو سو اڑسٹھ رنز تک محدود رکھا۔ تمام کھلاڑی کارکردگی میں بہتری کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ ٹیم کے لیے زیادہ مفید ثابت ہو سکیں۔زمبابوے کے قائم مقام کپتان ہیملٹن مساکاڈزا نے کہا کہ شکست سے مایوسی ہوئی لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے کسی میچ میں آسانی سے ہتھیار نہیں ڈالے۔ اس میچ میں بھی کھلاڑیوں نے آخری بال تک فائٹ کی۔ سکندر رضا اور شبھابھا نے شاندار بیٹنگ کی۔ شبھابھا بدقسمتی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آخری میچ جیت کر سیریز کو مثبت انداز سے ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.