ایگزیکٹ معاملہ،میڈیا خبر کی پہلے تصدیق کرے، ڈی جی ایف آئی اے سندھ شاہد حیات
فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 17:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مبینہ جعلی ڈگریوں کے اسکینڈل میں ملوث ادارے ایگزیکٹ کے خلاف اطمینان بخش شواہد جمع ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے کہا کہ ایگزٹ کے خلاف تحقیقات سترہ روز کے اندر مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا مواد ہے کہ اسے عدالت میں پیش کرکے ثابت کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ دفاتر سے ملنے والے مواد کی فارنزک جانچ پڑتال جاری ہے اور فارنزک ٹیم نے کافی حد تک کام ختم کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معلوم ہوا کہ یونیورسٹی کیسے بنتی تھی، ان کا ڈومین کیسے خریدی جاتی تھی، ان کا نام کیسے بنایا جاتا تھا، ادائیگیاں کیسے ہوتی تھیں اور ہوسٹنگ کیسے کی جاتی تھی جیسا ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے، جبکہ کمپنی نے اپنا انٹرنل ای میل سسٹم بھی بنایا ہوا تھا اس کا ڈیٹا بھی ہمارے پاس آگیا ہے تاہم ابھی بھی کافی ڈیٹا موجود ہے جس پر کام ہورہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.