ایگزیکٹ سکینڈل میں تفتیش کادائرہ وسیع ‘ پی ایچ ڈی ڈگریاں حاصل کر نے والے افراد کو طلب کر نے کا فیصلہ

منگل 2 جون 2015 13:39

ایگزیکٹ سکینڈل میں تفتیش کادائرہ وسیع ‘ پی ایچ ڈی ڈگریاں حاصل کر نے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اسکینڈل میں تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اس سلسلے میں پی ایچ ڈی ڈگریاں حاصل کرنے والے افراد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگریوں کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے پاکستان میں ایگزیکٹ سے پی ایچ ڈی ڈگریاں حاصل کرنے والوں کو طلب کرلیا ایف آئی اے کے مطابق ڈگریاں حاصل کرنے والوں سے تفتیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگریاں لینے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے جن میں بڑے بڑے دانشور بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :