دوسرا نعیم ملک میموریل ٹی ٹونٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ
بدھ 3 جون 2015 13:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) دوسرے نعیم ملک میموریل ٹی ٹونٹی کلر کٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ایل ڈی اے کرکٹ گراؤنڈ شاہدرہ میں ہوگیا۔ جس میں لاہور کی بہترین 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اپالو سپورٹس نے شاہدرہ جمخانہ کو 6 وکٹوں سے ہراکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایل ڈی اے کرکٹ گراؤنڈ شاہدرہ میں شاہدرہ جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۔
مقررہ 20 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے خرم افضل نے 53، ظہیر خان 20 اور مرتضیٰ نے 15 رنز بنائے۔(جاری ہے)
اپالو سپورٹس کی طرف سے وسیم راجہ نے 2/15، سلمان علی 2/15، محمد عارف 2/27، محمد حسن 2/24 اور خرم ہمایوں نے 2/27 وکٹ حاصل کیں۔ جواب مین اپالو سپورٹس نے 15.5 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ بلال ارشاد نے 51، شیر باز خان 35 رنز ناٹ آؤٹ اور وسیم راجہ نے 20 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
شاہدرہ جمخانہ کی طرف سے محمد خالد نے 2/17، ظہیر خان 1/22 اور خرم افضل نے 1/27 وکٹ حاصل کیں۔ نثار احمد، طارق نیاز امپائر جبکہ فیضان احمد نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کرکٹ پروموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے بلال ارشاد کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.