سیپ بلاٹر کے استعفے نے فٹبال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ، فیفا کا مستقبل کیا ہوگا ، نیا صدر کون ہوگا ، متعدد سوالات جنم لینے گے
جمعرات 4 جون 2015 13:20
زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) فیفا کے صدر سیپ بلیٹر کے حیران کن استعفے نے فٹبال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ ان کے استعفے کے بعد پیدا فیفا کے صدر سیپ بلیٹر اپنی تنظیم کے خلاف بد عنوانی کے الزامات سے بچ گئے ہیں۔بلیٹر کا استعفیٰ بظاہر امریکی تحقیقات شروع ہونے کے بعد بڑھتے ہوئے دباوٴ کے بعد سامنے آیا ہے۔سیپ بلیٹر کے مستعفی ہونے کے چند گھنٹوں بعد امریکی میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگیں کہ ایف بی آئی نے فٹبال کی دنیا میں ہونے والے حالیہ بدعنوانی کے واقعے کی انکوائری کرتے ہوئے فیفا کے صدر سیپ بلیٹر کو بھی شاملِ تفتیش کر لیا ہے۔
17 سال تک فیفا کے صدر رہنے والے سیپ بلیٹر درحقیت فیفا کے تیسرے ایسے صدر ہیں جو اتنے لمبے عرصے تک تنظیم کے صدر رہیخیال رہے کہ گذشتہ ہفتے فیفا کانگریس نے79 سالہ بلیٹر کو بھاری اکثریت کے ساتھ پانچویں بار صدر منتخب کیا تھا۔(جاری ہے)
سیپ بلیٹر نے مستعفی ہونے کے بعد تجویز پیش کی کہ وہ اپنے جانشین کو فیفا کی صدارت دینے سے پہلے فٹبال کے کھیل میں اصلاح لانے چاہتے ہیں۔
شاید یہ باوقار انداز میں رخصت ہونے اور اپنی وراثت کو یقینی بنانے کامنصوبہ تھا، جس کے تحت انھوں نے خود کو ایک ایسے شخص کے روپ میں پیش کیا جس نے فیفا کو بچایا۔فیفا کی آڈٹ اور کمپلائنس کے سربراہ ڈومینکو سکالا نے فٹبال میں بڑی سطح پر اصلاحات لانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سب کچھ میز پر ہو گا۔‘فیفا میں ہونے والی تمام اصلاحات کی منظوری فیفا کے ارکان کی جانب سے دیے جانے والے ووٹ سے ہوتی ہے جنھوں نے اس سے قبل اس کے خلاف ووٹ دیا تھا۔تاہم فیفا کے خلاف جاری دو مجرمانہ تحقیقات اور سپانسروں کے دباوٴ کی وجہ سے شاید اس بار اس پر توجہ دی جائے۔فیفا کے نئے صدر کے لیے سب سے اہم سوال یہ ہو گا کہ آیا وہ امریکی اٹارنی مچل گارسیا کی سنہ 2018 اور 2022 میں ہونے والے فٹبال کے ٹورنامنٹوں کی بولی کی رپورٹ کو شائع کریں گے۔‘مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.