کپتان مصباح الحق سری لنکا کو شکست دینے کیلئے پر عزم
جمعرات 4 جون 2015 13:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) کپتان مصباح الحق اور کم بیک کرنیوالے اوپنر احمد شہزاد نے سری لنکا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میں شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ سابق کرکٹرز انضمام الحق اور عامر سہیل نے دورے کو ٹف قرار دے دیا۔
(جاری ہے)
باغ جناح لاہور میں مسلم جمخانہ کے سالانہ فیسٹیول میچ کے موقع پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا حالیہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پچھلی دو سیریز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس بار باؤلنگ اور بیٹنگ فارم میں ہے،کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے تاہم سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی طرح شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیں گے۔سابق کپتان انضمام الحق اور عامر سہیل کے مطابق دورہ سری لنکا چیلنج سے کم نہیں،کنڈیشنز پاکستان سے مماثلت رکھتی ہیں،قومی کرکٹرز پورے پوٹینشل سے کھیل کر کامیابی سمیٹ سکتے ہیں۔سابق کرکٹرز کی رائے میں سری لنکن اپنی سرزمین پر ہمیشہ ٹف حریف ثابت ہوتے ہیں تاہم انہیں زیر کرنے کیلئے قومی شاہینوں کو متحد ہو کر کھیلنا ہوگا۔ ‘متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.