راہول ڈریوڈ بھارت اے اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے نئے کوچ مقرر ہو گئے
ہفتہ 6 جون 2015 21:13
نئی دہلی ۔ 06 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز راہول ڈریوڈ بھارت اے اور انڈر 19 ٹیموں کے نئے کوچ مقرر ہو گئے۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈریوڈ نے بھارت اے اور انڈر 19 ٹیموں کی کوچنگ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
یکم جون کو بی سی سی آئی کی طرف سے ایڈوائز پینل تشکیل دیا گیا تھا جس میں سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کو بھی شامل کیا گیا تھا، اس کے بعد ڈریوڈ کو بھی بورڈ میں ذمہ داری دیئے جانے کا امکان تھا اور بالاآخر بورڈ نے انہیں بھارت اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔
ریٹائرمنٹ کے بعد ڈریوڈ کا کیریئر اب نئے فیز میں داخل ہو چکا ہے۔ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ لیجنڈ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے سے ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے اور ملک سے باہر سیریز میں فتوحات سمیٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی ٹیم کیلئے ڈنکن فلیچر کی جگہ نئے کوچ کی تقرری کے سلسلے میں بھی ڈریوڈ سے ان پٹ لیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.