فرنچ اوپن ، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ویمنز سنگلز کا تاج اپنے سر سجا لیا
ہفتہ 6 جون 2015 21:33
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون ۔2015ء ) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ویمنز سنگلز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ۔ یہ امریکی سٹار پلیئر کے کیرئیر کا 20واں گرینڈ سلام ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی لوسی صفارووا آمنے سامنے ہوئیں ۔
(جاری ہے)
امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمزنے طبیعت ناساز ہونے کے باوجود ہار نہ مانی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے حریف کھلاڑی کو 6-3 ،6-7 ، 6-2 سے مات دے کر کیریر میں تیسری مرتبہ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
اس سے پہلے سرینا ولیمز 2002ء اور 2013ء میں بھی فرنچ اوپن ٹائٹل جیت چکی ہیں ۔ اس فتح کے بعد عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے کیرئیر میں کے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 20 کر لی ہے اور وہ اب اوپن ایرا لسٹ میں زیادہ گرینڈ سلیم اپنے نام کر نیوالے کی فہرست میں سٹیفی گراف کے بعد دوسری نمبر پر موجود ہیں ۔ اگر سریننا ولیمز نے رواں سال چاروں گرینڈ سلیم ایونٹ جیت لیے تو وہ 1988ء میں سٹیفی گراف کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کر نیوالی پہلی اور مجموعی طور پر چوتھی خاتون کھلاڑی ہوں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.