ماہرین نے بچوں میں درد کی شدت ناپنے والا سافٹ ویئرتیارکرلیا
پیر 8 جون 2015 12:13
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے چہرے کے نقوش سے درد کی شدت ناپنے والا ایک سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے۔روایتی طورپر ڈاکٹر درد کی شدت کو 1 سے 10 کا درجہ دیتے ہیں جسے بالغ افراد تو بہت آسانی سے بتادیتے ہیں لیکن بچے اپنی تکلیف کی شدت بیان نہیں کرپاتے اور خود والدین بھی ان کے درد کا احساس کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔
اسی لیے یونیورسٹی کے ہسپتال سے وابستہ جینی ہوانگ اوران کے ساتھیوں نے سوئزرلینڈ میں تیارکردہ چہرے کے 46 احساسات کو پھانپنے والے ایک فیشل ایکشن کوڈنگ سسٹم کو سافٹ ویئر کے ساتھ جوڑا ہے۔اس نظام کو 5 سے 18 سال تک کے قریباً 50 مریضوں پر آزمایا گیا جو لیپروسکوپی اوراپنڈکس کے تکلیف دہ عمل سے گزرے تھے۔(جاری ہے)
ان میں بچوں کے چہروں کووقفوں وقفوں سے تین مرتبہ نوٹ کیا گیا جس میں آپریشن کے ایک دن، چار ہفتے اورایک سال بعد سافٹ ویئرسے چہرے کی تکلیف نوٹ کی گئی تھی۔
اس میں ویڈیو سے چہرے پر دکھ کے آثارکی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی اورخود مریضوں سے بھی تکلیف کی شدت کا سوال کیا گیا اورڈاکٹروں اور نرسوں سے بھی اس کا اندازہ لگانیکو کہا گیا۔ جب انسانی اندازوں کو سافٹ ویئرسے ملایا گیا تو بہت حد تک درست ریٹنگ آئی اورسافٹ ویئرنے چہرہ دیکھ کر درد کی شدت کو درست انداز میں بتایا۔ڈاکٹروں نے یہ دلچسپ بات بھی بتائی ہے کہ درد ہر بچے کو یکساں طور پر بدحال کرتا ہے خواہ وہ کسی بھی رنگ، نسل یا قومیت سے تعلق رکھتا ہو اور اس کی شدت بھی ایک جیسی ہی دیکھنے میں آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.