سری نواسن کے وفاداروں کی شامت آگئی، بھارتی بورڈ سے چھٹی
پیر 8 جون 2015 14:32
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ میں این سری نواسن کے وفاداروں کی شامت آگئی، سابق دور میں بھرتی کیے گئے کئی آفیشلز کو برطرف کیا جاچکا ہے، بھارتی ٹیم کے لاجسٹنگ منیجر اور چیف فنانشل آفیسرکی بھی چھٹی کردی گئی ہے، ڈاکٹر آر این بابا کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔
(جاری ہے)
بی سی سی آئی کی نئی انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر این سری نواسن کے وفاداروں اور ان کی کمپنی انڈیا سیمنٹ کے ساتھ کوئی بھی تعلق رکھنے والے آفیشلزکو برطرف کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب مزید دو آفیشلز کو برطرف کردیاگیا ہے۔
ان میں طویل عرصے سے بھارتی ٹیم کے لاجسٹک منیجر کے طور پر خدمات انجام دینے والے ایم اے ستیش بھی شامل ہیں، جنھیں سری نواسن کے دور میں یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی اور وہ چیف سلیکٹر اور گریڈ بی پلیئرز سے بھی زیادہ معاوضہ حاصل کررہے تھے، انھیں سالانہ 72 لاکھ روپے دیے جارہے تھے جبکہ چیف سلیکٹر سندیپ پٹیل کو سال کے 60 لاکھ روپے ملتے ہیں۔اسی طرح چیف فنانشل آفیسر پرسنا کانان کو بھی فارغ کیا گیا ہے، وہ ماضی میں انڈیا سیمنٹ میں کام کرتے رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.