انٹرنیٹ سروسز پر ٹیکس مسترد، ڈیجیٹل پبلشرز نے ویب سائٹس کی سکرینیں سیاہ کردیں ، حکومت ترقی کے بجائے عوام کو ذہنی تنزلی اور مہنگائی کی جانب دھکیل رہی ہے جس عوامی سطح پر پنپتا ہوا شعور متاثر ہوگا ، عام صارفین پر مالی بوجھ بڑھے گا ، سٹوڈنٹس کو دیے جانے والے لیپ ٹاپ بیکار ہوجائیں گے، ڈیجیٹل سٹیک ہولڈرز کی پریس کانفرنس
فہد شبیر پیر 8 جون 2015 20:13
لاہور (نمائندہ اُردو پوائنٹ۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 جون۔2015ء) ڈیجیٹل پبلشرز نے پنجاب میں انٹر نیٹ سروسز پر عائد ٹیکس نامناسب اور عوام پربوجھ قراردیکر مسترد کردیا ہے اورٹیکس کے نفاذ پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹس کی سکرین سیاہ کردی ہیں۔ اس ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے ڈیجیٹل سٹیک ہولڈرز نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت ترقی کے بجائے عوام کو ذہنی تنزلی اور مہنگائی کی جانب دھکیل رہی ہے جس عوامی سطح پر پنپتا ہوا شعور متاثر ہوگا ۔
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں اور ڈیجیٹل پبلشرز کے نمائندوں عامر عطا، صہیب شیخ اور دیگر نے یہاں پریس کانفرس میں بتایا کہ انٹر نیٹ پر تھری جی سروسز دستیاب ہونے سے صارفین کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جس سے ملکی سطح پر ٹیکس کی وصولی میں بھی اضافہ ہوگا لیکن پنجاب میں اس ٹیکس کے نفاذ سے صارفین کی تعداد کم ہوجائے گی جس سے ٹیکس کی وصولی کی بڑھتی ہوئی شرح میں بھی کمی آئے گی۔(جاری ہے)
اس موقع پر"آئی سی ٹی تھری" کے صدر، اور آئی ٹی ایکسپرٹ صہیب شیخ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر نے گذشتہ سال 1.2 ارب ڈالر دے کر تھری جی اور فور جی کا آغاز کیا، جس پر حکومت نے پہلی زیادتی دس فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگا کر کی، اسکے بعد حکومت نے تھری جی اور فور جی سیکٹر کے درآمدی سامان پر پانچ سے بیس فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کر دی گئی. اب جب ان تمام مسائل کے باوجود اس انڈسٹری نے اپنے قدم جمانے شروع کئے تو حکومت نے اس پر 19.5% ٹیکس عائد کر دیا ہے، جس کا نقصان نہ صرف اس انڈسٹری کو ہوگا، بلکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی خمیازہ بھگتنا پڑے گا. صہیب شیخ ںے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر حکومت نے یہ ٹیکس واپس نہ لیا تو یقینا موبائل سیکٹر میں جاری سرمایا کاری رُک جائے گی.
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.