مودی کے بیان کا عالمی برادری نوٹس لے ،پاکستان
منگل 9 جون 2015 12:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)پاکستان نے بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے منفی بیانات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت نے پاکستان کو آج تک دل سے تسلیم نہیں کیا ،عالمی برادری مشرقی پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے۔ منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کو پریشانی قرار دینا ان کی منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت نہ صرف سانحہ1971 ء میں ملوث تھا بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی کرتا رہاہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اختلافات کے بیج بونے کی کوشش کررہا ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی،دونوں ممالک دیرینہ تاریخی ،مضبوط روایات کے رشتے بندھے ہوئے ہیں جنہیں اوچھے ہتھکنڈوں سے سبوتاژ نہیں کیا جا سکتا،انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ جدوجہد شامل ہے۔(جاری ہے)
قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے خطے میں دہشت گردی اور خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے،لیکن بھارتی حکمرانوں کا رویہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے ،بھارتی حکمران دوسری ریاستوں میں مداخلت کو فخر سمجھتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.