قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران قائد حزب اختلاف کی دلچسپ پیرائے میں حکومت پر کڑی تنقید
ہمیں سو موٹو اور اجینو موٹو کا سامنا تھا ،اس دور میں تین چیزیں تھیں سو موٹو، اجینو موٹو اور عتیقہ اوڈھو، سید خورشید شاہ
منگل 9 جون 2015 18:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے دلچسپ پیرائے میں حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ اپنے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہمیں سو موٹو اور اجینو موٹو کا سامنا تھا اس دور میں تین چیزیں تھیں سو موٹو، اجینو موٹو اور عتیقہ اوڈھو۔
اس پر اپوزیشن ارکا ن نے ڈیسک بجائے ایک موقع پر جب ایک وزیر نے قائد حزب اختلاف کی تقریر میں مداخلت کی تو خورشید شاہ غصے میں آ گئے اور کہا جب وزیراعظم تقریر کر رہے ہوتے ہیں تو کوئی مداخلت نہیں کر سکتا اس طرح قائد حزب اختلاف کی تقریر میں بھی کوئی مداخلت نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے متعلقہ وزیر سے کہا کہ آپ تو کابینہ کے ایک چھوٹے سے وزیر ہیں ایک موقع پر جب وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے ہاتھوں سید خورشید شاہ کو ایک چٹ بھجوائی تو خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے وزیرخزانہ نے ان ڈائریکٹ یہ چٹ بھجوائی ہے اس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر خزانہ نے آپ کو تھرو پراپر چینل چٹ بھیجی ہے ایک موقع پر جب بجلی کی قلت پر بات کر رہے تھے تو حکومتی رکن نے چین سے بجلی لانے کی بات کی جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ کیا آپ اپنے بچوں سے کہیں گے کہ صبر کرو باہر سے کھانا آ رہا ہے انتظار کرو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.