ملک کی خدمت کرنی ہے تو نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں ، وسیم اکرم
یہاں کوئی جونیئر کا کوچ بننے کو تیار نہیں ،ہر ایک کی خواہش ہے پاکستانی ٹیم کا کوچ بن جائے دنیا میں اب کرکٹ بدل گئی ہے، نئے خیالات نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں، ہمیں یہ نئے خیالات اپنے نوجوان کرکٹرز کو بتانے ہوں گے،پاکستانی کرکٹ کی خدمت کے لیے تیار ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ صرف کوچ بن کر ہی یہ خدمت کرسکیں، والد کے نام سے منسوب فاوٴنڈیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو
منگل 9 جون 2015 18:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ نے ملک کی خدمت کرنی ہے تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی بڑا کرکٹر انڈر19 یا اے ٹیم کا کوچ بننے کے لیے تیار نہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے پاکستانی ٹیم کا کوچ بنادیا جائے۔
وسیم اکرم نے اپنے والد کے نام سے منسوب فاوٴنڈیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں راہول ڈراوڈ نے انڈر19 ٹیم کی کوچنگ سنبھالی ہے۔ آسٹریلیا میں ایلن بورڈر اور گریگ چیپل جیسے عظیم کرکٹرز نے انڈر 19 ٹیموں کی کوچنگ کی ہے لیکن ہمارے یہاں ہر کوئی صرف اور صرف پاکستانی ٹیم کا کوچ بننا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ نے ملک کی خدمت کرنی ہے تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں۔
سابق فاسٹ بولر کے مطابق پاکستانی ٹیم جس مقام پر ہے اسے کوچنگ کی نہیں بلکہ معاملات آرگنائز کرنے کی ضرورت ہے۔وہ یا کوئی بھی اس مرحلے پر مصباح الحق کو یہ نہیں بتاسکتا کہ انھوں نے کیسے بیٹنگ کرنی ہے کیونکہ وہ ایک تجربہ کار بیٹسمین ہیں۔کوچنگ کی اصل ضرورت 16 سے19 سال کی عمر کے کرکٹرز کو ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا میں اب کرکٹ بدل گئی ہے، نئے خیالات نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں اور ہمیں یہ نئے خیالات اپنے نوجوان کرکٹرز کو بتانے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کرکٹ کی خدمت کے لیے تیار ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ صرف کوچ بن کر ہی یہ خدمت کرسکیں۔ `مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.