کولمبو، گرین شر ٹس کی سری لنکن بورڈ الیون کیخلاف میچ سے قبل بھر پور پر یکٹس
بدھ 10 جون 2015 17:03
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے میزبان سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے کولمبومیں پریکٹس بھر پور پر یکٹس کی ۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ اور بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا پہنچ کر میزبان ٹیم کیخلاف سیریز کی تیاری شروع کردی اور کولمبو میں بھرپورپریکٹس کی۔
گزشتہ روز قومی ٹیم نے کوچزکی نگرانی میں نیٹ پریکٹس کے علاوہ بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کی بھر پور کوشش کی۔(جاری ہے)
کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور سیریز میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ قومی ٹیم کو سری لنکا روانگی سے پہلے ایک ساتھ پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا تھا۔ جس کی کمی ہم اگلے چند دن میں پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان ٹیم آئی لینڈ کے دورے کا باقاعدہ آغاز کل جمعرات سے کولمبو میں سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کیخلاف پریکٹس میچ سے کرے گی۔ جس کے بعد مصباح الحق الیون گال روانہ ہوجائے گی۔ جہاں مہمان اور میزبان ٹیم کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ17 جون سے شروع ہوگا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد بارے فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان (کل)فائنل میں مدمقابل آئیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.