مینز ورلڈ ہاکی سیمی فائنلز 20 جون سے شروع ہو گا،پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئیگی
جمعرات 11 جون 2015 12:03
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز 20 جون سے 5 جولائی تک بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔ 16 روزہ ایونٹ میں دنیائے ہاکی کی ٹاپ دس ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ‘ یہ ایونٹ آئندہ برس شیڈول ریو اولمپکس گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کا حصہ ہے۔
(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم کو گروپ اے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا، روایتی حریف بھارت، پولینڈ اور فرانس کا چیلنج درپیش ہو گا‘ گروپ بی میں برطانیہ، بیلجیئم، ملائیشیا، آئرلینڈ اور چین شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم ابتدائی روز پولینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی اسی روز دوسرا میچ بھارت اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا، تیسرا میچ26 جون کو روایتی حریف بھارت جبکہ چوتھا اور آخری میچ 28 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز یکم جولائی، سیمی فائنلز 3 جولائی کو کھیلے جائیں گے ‘ فائنل 5 جولائی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.