انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع کردی
جمعہ 12 جون 2015 14:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع کردی ہے۔جمعہ کو پولیس اور رینجرز کی بھاری سیکورٹی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماعامر خان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنا ہے اس لئے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع کی جائے جب کہ عامر خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عامر خان اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ایک سیاسی جماعت کے رہنما ہیں اس لئے انہیں جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عامر خان کو 25 جون تک جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ان پر قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان فرحان ملا، عبید کے ٹو، نادر شاہ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.