جس طرح پاکستان میں روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر آواز اٹھائی گئی ، اس کی مثال نہیں ملتی، یہ نظریات کی جنگ ہے جس میں کامیاب ہونے کیلئے آپس کے اتحاد اور اپنے آپ کو مزید مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے
گلوبل روہنگیا سینیٹر وفد کا پارلیمنٹ ہاوٴس کا دورہ ، روہنگیا مسلمانوں بارے متفقہ قرار دادیں پاس کرنے پر خیرمقدم
جمعہ 12 جون 2015 16:16
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) گلوبل روہنگیا سینیٹر کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاوٴس کا دورہ کیا،وفد کی صدارت جی آر سی کے صدر عبداللہ ماروف کر رہے تھے۔ سینیٹ کے اجلاس کی کاروائی دیکھنے کے علاوہ وفد نے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق سے ملاقات بھی کی۔وفد کے ممبران نے پاکستانی قیادت کا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں متفقہ قرار دادیں پاس کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اور کہا کہ پوری قوم روہنگیا مسلمانوں کے دکھ میں شریک ہوگئی ہے ۔
جی آر سی کے صدر عبد اللہ ماروف کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان میں اس مسئلے پر آواز اٹھائی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید اور جی آر سی بورڈ کے ممبر طیب بن مشرف الجمال بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
سینیٹ میں قرار داد پر بحث کے دوران کی جانے والی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی تقریر کو سراہا گیا جس میں انہوں نے تاریخی پسِ منظر پر روشنی ڈالی تھی۔
ملاقات میں سب شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ نظریات کی جنگ ہے جس میں کامیاب ہونے کیلئے آپس کے اتحاد اور اپنے آپ کو مزید مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ اقوام متحدہ جیسے فورمز پر آواز بلند کی جا سکے ۔راجہ محمد ظفر الحق نے عبداللہ ماروف سے جی آر سی کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف زبانوں میں لکھنے کی اہمیت پر زور دیا تا کہ اس اہم مسئلہ کو اقوام عالم تک بہتر طریقے سے پہنچایا جا سکے ۔ جی آر سی کے صدر نے بتایا کہ فورم کو مستحکم بنانے اور اس کے کام میں جان ڈالنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے ۔سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے وفد کو پاکستان کی طرف سے روہنگیا کے مسلمانوں کو مسلسل مدد کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ پاکستان سے جو کچھ ہوسکے گا وہ کریگا۔ وفد نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.