پانی کے ضیاع کو روکنے زرعی استعمال میں کمی لانے کیلئے محکمہ آبپاشی میں گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے‘کیپٹن (ر)سیف انجم
یہ یونٹ گراؤنڈ واٹر کی حفاظت کیلئے لیگل فریم ورک بھی تشکیل دے گا ،عوام الناس، کسانوں کو ضروری معلومات فراہم کرنے کا بندوبست بھی کیا جائے گا
جمعہ 12 جون 2015 21:14
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم نے کہا ہے کہ زیر زمین پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس کے زرعی استعمال میں کمی لانے کیلئے محکمہ آبپاشی میں گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے جو صوبہ بھر کے گراؤنڈ واٹر کو مانیٹر کریگا تاکہ قدرت کے اس انمول عطیے کی مربوط بنیادوں پر حفاظت ممکن ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زیر زمین پانی ہمارے پاس میٹھے پانی کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے جس میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اریگیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک سمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار میں ممبر( انفراسٹرکچر) پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد عابد بودلہ ، سابق سیکرٹری آبپاشی منسوب علی زیدی ، وائس چانسلر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد رائے ، چیف انجینئر (ریسرچ) وقار حسین وڑائچ ، چیف انجینئر (پلاننگ) ملک محمد طارق، جنرل مینجر پیڈا چوہدری خاور نذیر ، سیکرٹری پیڈا افضل انجم طور ، ایڈیشنل سیکرٹری (آپریشن) چوہدری محمد اشرف ، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) سعید الحسن ہاشمی، معروف قانون دان ڈاکٹر دل محمد ملک اور ڈائریکٹر ( فزکس) غلام ذاکر حسن سیال کے علاوہ محکمہ آبپاشی ، پیڈا ، واپڈا اور انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.