جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بروقت اقدامات نہ ہونے سے فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے،ماہرین زراعت
ہفتہ 13 جون 2015 13:17
فیصل آباد ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیاں فصلوں کے کیڑوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی نہ ہونے ، زرعی ایجوکیشن سے لا تعلقی اور شرح خواندگی کی کمی کے باعث 80فیصد کسان جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بروقت اقدامات نہیں کرتے جس سے فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے اور کاشتکاروں کو 25سے 35فیصد تک نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے نیز جڑی بوٹیاں فصلوں کے پیداواری اخراجات میں اضافہ اور کھاد و پانی کی بھاری مقدار بھی استعمال کرتی ہیں اس لئے کاشتکاروں کو اس جانب خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔
ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ بعض کھیتوں میں معمولی غفلت کے باعث جڑی بوٹیاں اس قدر زور پکڑ لیتی ہیں کہ وہ پیداوار کو 50فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کر سکتی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں تیلااور سفید مکھی کی کثرت سے پرورش ہوتی ہے اور سفید مکھی کپاس کے وائرس کو منتقل کرنے کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر فصل کو ابتداء میں ہی 50یوم تک جڑی بوٹیوں سے محفوظ کر لیا جائے تو بعدازاں جڑی بوٹیاں خود کو دبا لیتی ہیں جن سے فصلات کو بھی نقصان پہنچنے کا احتمال نہیں رہتا ۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے حکام کو بھی تجویز پیش کی کہ وہ بھی کاشتکاروں میں زرعی ایجوکیشن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.