شام جنگجووٴں نے دروز اقلیتی برادری کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا
ہفتہ 13 جون 2015 14:20
دمشق۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) شام میں جنگجووٴں نے دروز اقلیتی برادری کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا۔ شام کے شمال مغربی علاقے میں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے اقلیتی فرقے دروز سے تعلق رکھنے والے کم ازکم 20 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔اس امر کا اعلان انسانی حقوق کی ایک تنظیم اور شام میں حزب مخالف کے ایک دھڑے نے کیا۔
(جاری ہے)
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ قلب لوزہ گاوٴں میں نصرہ فرنٹ کے جنگجووٴں نے ایک حکومتی عہدیدار کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس دوران گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
وہاں موجود ایک شخص نے جنگجو سے بندوق چھین کر فائرنگ کر دی جس سے نصرہ فرنٹ کا جنگجو ہلاک ہوگیا۔آبزرویٹری کے مطابق شدت پسند تازہ کمک کے ساتھ علاقے میں پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے کم ازکم بیس افرادکو ہلاک کر دیا۔مغرب کے حمایت یافتہ شامی حزب مخالف کے اتحاد نے کہا ہے کہ "دروز برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوان" اس حملے میں مارے گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.