`کراچی، پاکستانی ریٹیلر محمد توقیر شاہد نے’ شیل گلوبل ریٹیلر آف دی ایئر‘کا پروقار ایوارڈ جیت لیا`
ہفتہ 13 جون 2015 19:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) رائل ڈچ شیل کی ایک شاندار تقریب میں پاکستانی ریٹیلر محمد توقیر شاہد نے’ شیل گلوبل ریٹیلر آف دی ایئر‘کا پروقار ایوارڈ جیت لیا۔ یہ کسی پاکستانی ریٹیلر کو ملنے والا پہلا ایوارڈ ہے جو اُن کو بہترین کسٹمر سروس پر دیا گیا ہے۔ خود پاکستان کے لیے بھی یہ فخر کی بات ہے۔ محمد توقیرشاہد کو یہ ایوارڈرائل ڈچ شیل کی جانب سے منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں دیا گیا جس میں دنیا بھرسے ریٹیلرز اور دیگر متعلقہ افرادنے شرکت کی۔
شیل گلوبل کا ریٹیل آپریشن دنیا بھر کے 80سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے جہاں45ہزار سے زائد ریٹیل اسٹیشنوں کے ذریعے 25 ملین کسٹمرز کو روزانہ خدمات فراہم کی جاتی ہے۔ اس مقابلہ میں کسٹمر سروس اور بزنس میں اضافے کے دیگرمعیارات پر پرکھا جاتاہے۔(جاری ہے)
دنیا بھر سے شیل کے ریٹیلرز اِس مقابلے میں حصہ لیتے ہیں اور جیتنے والوں کو ایوارڈ ایک سالانہ ریوارڈ اینڈ ریکگنیشن (Reward & Recognition)کی تقریب میں دیا جاتا ہے۔
ریٹیلر محمد توقیرشاہد کا تعلق ضلع ساہیوال سے ہے اوریہ بہترین کسٹمر سروس کے قائل ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ اپنے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ فیول اسٹیشن پر آ نے والے کسٹمرز کو بہترین خدمات فراہم کریں ۔اِن کے ِاس جذبہ اور عزم کو ان کے کسٹمرز بھی سراہتے ہیں جن کو مزیدخوش رکھنے کے لیے وہ اکثر مختلف اقسام کی سروس آفرز اور دیگر مہم چلاتے رہتے ہیں۔اس موقع پر شیل پاکستان ریٹیل بزنس کے جنرل منیجر مظہر الدین نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے ریٹیلرز میں سے ایک توقیر رائل ڈچ شیل کے مسابقتی گلوبل ریٹیلر آف دی ایئر ایوارڈ کے معیارات پرپورا اترے ہیں اورپہلی مرتبہ یہ ایوارڈ پاکستان لے کر آئے ہیں۔ اس مرتبہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے شیل کے کسی ریٹیلر نے یہ ایوارڈ جیت کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں بھی کاروباری رجحانات میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے جس میں کسٹمر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور فی الحقیقت اس طرح وہ اپنے کاروبار میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ دیگر ریٹیلرز بھی ان اقدارپر عمل کریں گے۔ `مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.