`درگئی، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی ہسپتالوں میں دوسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال
پیرا میڈیکس کی درگئی بازار میں مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی`
ہفتہ 13 جون 2015 21:22
درگئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن مالاکنڈ کی مالاکنڈ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں دوسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال۔ پیرا میڈیکس کی درگئی بازار میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح درگئی مالاکنڈ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بھی پیرا میڈیکس نے دوسرے روز کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپرتال درگئی میں احتجاجی کیمپ منعقد کیا ۔
جس کے شرکاء نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی سے دارگئی بازار مین چوک اور واپسی کا احتجاجی مارچ کیا اور درگئی چوک میں احتجاجی دھرنا بھی دیا جہاں احتجاجی مارچ کے پیرا میڈیکس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے مالاکنڈ کے ضلعی صدر کمال الدین ، سکرٹری فنانس خیر الرحمان ، محمد نعیم خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں صوبہ خیبر پختون خوا کے صوبائی حکومت اور وزایر اعلیٰ خیبر پختون خوا سے پیرا میڈیکس کے ٹائم سکیل کی نوٹیفیکیشن بجٹ سے قبل جاری کرکے بجٹ میں پیرا میڈیکس کے ٹائم سکیل کے لئے فنڈز مختص کرنے کا پر زور مطالبہ کیا اور کہا کہ پیرا میڈیکس اپنے مطالبات منوانے اور حقوق کے حصول تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.