صوبے کی قد آور سیاسی شخصیات صوبائی حکومت کے ایجنڈے سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں،پرویزخٹک
پی ٹی آئی میں شامل ہر فرد کو صوبے میں حق اورانصاف کا بول بالا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 13 جون 2015 22:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) چارسدہ کی معروف سیاسی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی چارسدہ کے صدر محمد نعیم خان عمرزئی نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان سے صوبے کی سیاسی صورتحال اور خصوصاً بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اﷲ آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نعیم خان عمر زئی کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ تاہم پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان وہ آئندہ ہفتے بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں کریں گے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چارسدہ کے رہنماء نعیم خان عمر زئی کو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ان اقدامات پر روشنی ڈالی جو صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں عام آدمی اور خصوصاً غریب اور کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کیلئے کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی قد آور سیاسی شخصیات صوبائی حکومت کے ایجنڈے سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور صوبے کے عوام کیلئے حوصلہ افزاء بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہر فرد کو صوبے میں حق اورانصاف کا بول بالا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو عوام کا اعتماد حاصل ہے جس کا انہوں نے دو سال کے اندر دوسری بار ووٹ کے ذریعے برملا اظہار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.