تمام چیف انجینئرز والو آپریشن کے ذریعے پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنائیں ، ہاشم رضا زیدی
جن علاقوں میں والوز کی مرمت نہیں کی جاسکی انہیں بلاتاخیر فعال بنائیں ،والووز آپریشن ہی سے ہر علاقہ میں ناغہ سسٹم پر عمل کرکے پانی فراہم کیا جائے کچی آبادیوں میں فراہمی آب کا نظام نہیں ، مراکز میں موصو لہشکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولتیں میسر آسکیں
ہفتہ 13 جون 2015 22:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ تمام چیف انجینئرز والوں آپریشن کے ذریعے پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنائیں تاکہ ہر علاقہ میں پانی پہنچایا جاسکے ، انہو ں نے ہدایت کی ہے کہ ابھی تک جن علاقوں میں والوز کی مرمت نہیں کی جاسکی انہیں بلاتاخیر فعال بنائیں ،والووز آپریشن ہی سے ہر علاقہ میں ناغہ سسٹم پر عمل کرکے پانی فراہم کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں فری ٹینکرز سروس سے مکینوں کو ان کی دہلیز پر پانی مل رہا ہے،خاص طور پر ایسے علاقے اولین ترجیح میں شامل ہیں کہ جہاں کی کچی آبادیوں میں فراہمی آب کا نظام نہیں ہے،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ اور کمشنرآفس کے مراکز شکایات میں موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولتیں میسر آسکیں انہوں نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی کہ بعض علاقوں میں لیکیجز کی شکایات پر فوری توجہ دی جائے تاکہ پانی ضائع نہ ہو ، اس لئے کہ پانی کی کمی کے باوجود دستیاب پانی ہی سے شہریوں کو فراہمی آب کے لئے مثبت اور بروقت اقدامات کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ حب ڈیم میں پانی ابھی تک اس لیول تک نہیںآ سکا کہ وہاں سے فراہمی آب کا سلسلہ شروع کیا جاسکے تاہم توقع ہے کہ مزید بارشوں سے حب ڈیم کی سطح جو ڈیڈ لیول سے بھی کم ہوگئی تھی دوبارہ بھر جائے گا تاہم اس دوران متبادل ذرائع سے ضلع غربی ،نارتھ کراچی ،سرجانی ،بلدیہ،لیاری ،اور دوسرے علاقوں کو 65ملین گیلن سے زائد پانی کی فراہمی جاری ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شہر میں والوز آپریشن میں واٹربورڈ کے عملے سے تعاون کریں گے جبکہ ماہ رمضان المبارک کے دوران پانی کی فراہمی کو لازمی اور یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے گی ، فری ٹینکرز سروس کی تعداد بھی 3ہزار کردی جائے گی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.