عام امریکی کے آگے بڑھنے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہلیری کلنٹن
عام امریکیوں کی مدد کرونگا سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار نے پالیسی کا خاکہ پیش کر دیا
اتوار 14 جون 2015 13:36
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)امریکہ کے صدارتی انتخاب کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل امیدوار اور ملک کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم کے پہلے بڑے جلسے سے خطاب میں عام امریکی شہریوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔انھوں نے اپنی مہم کا آغاز نیویارک کے روذویلٹ آئی لینڈ میں اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس خطاب میں ہلیری کلنٹن نے اپنی اہم پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا اور کہا کہ وہ عام امریکی شہریوں کی مدد کریں گی۔انھوں نے ملازمت پیشہ خاندانوں کی مدد کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ آگے نہیں بڑھیں گے امریکہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔انتخابی مہم کے آغاز پر ہلیری کے شوہر اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی بیٹی چیلسی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ہلیری کلنٹن نے کہا کہ اگر وہ اگلے سال صدر بنتی ہیں تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ امریکی معیشت صرف اونچے طبقے کیلئے ہی نہیں بلکہ عام امریکی شہریوں کیلئے فائدہ مند ہو۔
67 سالہ ہلیری نے کہاکہ خوشحالی صرف سی ای او اور ہیج فنڈ مینیجرز کے لیے نہیں ہے، جمہوریت صرف ارب پتیوں اور بڑی کمپنیوں کیلئے ہی نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک عام امریکی اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے تو اسے آگے بڑھنے کا حق ہے اور جب سب لوگ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تو امریکہ آگے بڑھے گا۔امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اب تک صرف چھوٹے جلسوں کا انعقاد ہی کر رہی تھیں تاہم منعقد ہونے والی ریلی سے ان انتخابی مہم نے رفتار پکڑ لی ہے۔ہلیری کلنٹن کو امید ہے کہ وہ امریکہ کی پہلی خاتون صدر بنیں گی اگر وہ کامیاب رہیں تو مسلسل تیسری بار وائٹ ہاوٴس پر ڈیموکریٹک پارٹی کا راج ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.