پاک چین راہداری منصوبہ ، کشمیر میں تحریک آزادی کو دن بدن مضبوط ہوتا دیکھ کر بھارت سرکار پریشانی کا شکار ہے‘حافظ محمد سعید
بھارتی دھمکیاں گیدڑ بھبکیوں سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتیں، پاکستانی قوم بھارت کو جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کیلئے تیار ہے
اتوار 14 جون 2015 17:07
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبہ اور کشمیر میں تحریک آزادی کو دن بدن مضبوط ہوتا دیکھ کر بھارت سرکار پریشانی کا شکار ہے،بھارتی دھمکیاں گیدڑ بھبھکیوں سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتیں،غیور پاکستانی قوم بھارت کواس کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کیلئے تیار ہے، کل16جون کوایوان اقبال میں بڑاکنونشن ہوگا،تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عروج پر پہنچ چکی، جلد بھارت کو اپنی آٹھ لاکھ فوج وہاں سے نکالنا پڑے گی۔
مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان و ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انڈیا اس وقت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس پر جنون طاری ہے۔(جاری ہے)
بھارتی حکمرانوں کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا کہ انہیں کرنا کیا ہے؟ وہ چاہتے ہیں کہ جس طرح امریکہ ڈرون حملے کرتا ہے وہ بھی ہمسایہ ملکوں میں گھس کر کاروائیاں کرناشروع کردے لیکن اسے یہ بات ضرور یاد رکھنی چاہیے کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت ہے اور بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے پہلے ان کے وزیر دفاع اور وزیرخارجہ کے بیانات بھی پاکستان دشمنی پر مشتمل تھے۔ جب پاک چین راہداری کا منصوبہ سامنے آیا تو اسے انڈیا کی جانب سے ناقابل برداشت قرار دیا گیا۔ اسی طرح بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔ مودی نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ڈھاکہ میں واجپائی کا ایوارڈ وصول کرتے وقت جو باتیں کیں انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہم جلسوں، کانفرنسوں اور اجتماعات کے ذریعے عوام الناس میں زبردست بیداری کا ماحول پیدا کریں گے۔ 1972ء میں ہم نے بنگلہ دیش نامنظور تحریک چلائی اور کہا تھا کہ بھارتی فوجی قبضہ کی بنا پر بنائے جانے والے بنگلہ دیش کو تسلیم نہ کیا جائے کیونکہ یہ اس کی دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کے مترادف ہو گا۔ آج ایک بار پھر ملک میں اسی انداز میں تحریک اٹھانے کی ضرورت ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ پاکستان کی عوام پر برما کے مسلمانوں کی مدد کرنا فرض ہے ۔جماعة الدعوة نے انڈونیشا میں روہنگیا مسلمانوں کو باقاعدہ امداد پہنچا نا شروع کر رکھی ہے۔بہت تھوڑے لوگ برما سے نکل سکے ہیں۔بڑی تعداد میں مسلمان اب بھی وہاں ظلم سہہ رہے ہیں۔ صرف انڈونیشیا اور ترکی نے میانمار میں ظلم و ستم کا شکار مسلمانوں کی مدد کی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں سے کوئی انہیں پناہ دینے کیلئے بھی تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی قوتیں بھارت کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی شہ دے رہی ہیں۔ہمیں ان سازشوں کومتحد ہو کر ناکام بنانا اور ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.