بارش نے بھارتی ٹیم سے ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن چھین لی
پیر 15 جون 2015 13:00
فتح اﷲ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جون۔2015ء) آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ درجہ بندی کے مطابق بھارت کے دو ریٹنگ پوائنٹس کم ہونے کے باعث ہندوستانی ٹیم کو ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ بنگال ٹائیگرز کے خلاف واحد ٹیسٹ سے قبل بھارت کے 99 ریٹنگ پوائنٹس تھے تاہم بے رحم موسم اور آسمان سے برستی بارش نے بھارت کے ارمانوں پر خوب پانی ڈالا جس کے بعد بھارتی ٹیم کے انگلینڈ اور پاکستان کی طرح 97 ریٹنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں ۔
بھارت کے مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 97.47 ہیں جبکہ انگلینڈ نے 97.33 پوائنٹس اور پاکستان نے 96.75 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں ۔ سری لنکا مذکورہ تینوں ٹیموں سے ایک پوائنٹ پیچھے ہونے سے ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔ پاکستان ٹیسٹ درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن پر ہے جبکہ انگلینڈ نے ٹاپ فائیو ٹیموں میں جگہ بنا رکھی ہے ۔(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز کو 84ریٹنگ پوائنٹس کی بدولت آٹھویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔
ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے پر بنگلہ دیش کو دو ریٹنگ پوائنٹس ملے جس کی بدولت مجموعی پوائنٹس 41ہوگئے تاہم ان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور وہ بدستور نویں پوزیشن پر فائز ہے ۔ جنوبی افریقہ130پوائنٹس لے کر پہلی، آسٹریلیا108پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور نیوزی لینڈ 99پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.