وزیراعلیٰ شہبازشریف سے جمہوریہ بیلاروس کے سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
پیر 15 جون 2015 17:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں جمہوریہ بیلاروس کے سفیر اندرے ارمولووچ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربیلاروس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافے کی ضرورت ہے۔
دونوں ملکوں کے مابین تجارت ، اقتصادی اور مختلف شعبوں میں تعاون کی گنجائش موجود ہے۔(جاری ہے)
دونوں ممالک کے مابین تجارتی وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں زراعت، معدنیات، لائیوسٹاک ،صنعت اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور دونوں ملکوں کو تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ بیلاروس کے سفیر نے پاکستان میٹرو بس کے منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دی اور فلاح عامہ کے منصوبوں اور صوبے کی ترقی کے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ تجارت اورمعاشی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.