بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران و فائر فائٹرز نے اوور ٹائم کی عدم ادائیگی کیخلاف بلدیہ عظمی کے مشیر مالیات کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا
پیر 15 جون 2015 18:30
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران و فائر فائٹرز نے اوور ٹائم کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ عظمی کے مشیر مالیات کے دفتر کا گھیراؤ کر لیا اور شدید نعرے بازی کی ، جس کے باعث سوک سینٹر میں کام بند ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران و فائر فائٹرز کو گذشتہ چار ماہ سے فائررسک الاؤنس ( اوورٹائم ) کی ادائیگی بند ہے ۔
بلدیہ عظمی کے محکمہ فنانس کے افسران الاؤنسز کی ادائیگی کے لیے 30 فیصد کمیشن طلب کر رہے تھے ۔ کمیشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین گذشتہ چار ماہ سے الاؤنس سے محروم تھے ۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ملازمین نے دھمکی دی تھی کہ اگر 15 جون تک انہیں واجبات ادا نہ کیے گئے تو وہ ابتدائی مرحلے میں فنانس ایڈوائزر کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے ۔(جاری ہے)
پیر کے روز فائر بریگیڈ کے تمام اسٹیشنز پر کام بند کر دیا گیا اور ملازمین ٹولیوں کی شکل میں سوک سینٹر پہنچنا شروع ہو گئے ۔
تمام ملازمین نے سوک سینٹر کے 6 فلور پر واقع فنانس ایڈوائزر کے دفتر کاگھیراؤ کیا اور شدید نعرے بازی کی ، جس کے باعث سوک سینٹر میں تمام سرکاری امور ٹھپ ہو گئے ۔ فنانس ایڈوائزر آفاق سعید نے ملازمین سے مذاکرات کرنے کے بجائے ان پر چڑھائی کر دی ، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ۔ بعد ازاں ملازمین کو مذاکرات کی دعوت دی گئی تو انہوں نے مذاکرات کرنے سے انکا رکر دیا اور کہا کہ جب تک انہیں الاؤنسز ادا نہیں کیے جاتے وہ گھیراؤ ختم نہیں کریں گے ۔ فنانس ایڈوائزر نے اس سلسلے میں بلدیہ عظمی کی مزدور تنظیموں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا تو انہوں نے الاؤنسز کی ادائیگی کے بغیر مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.