ٹریفک پولیس نے 8,126 چالان کئے ‘28,50,20 روپے کا قومی خزانے کو فائدہ دیا
موٹر سائیکل رکشے والے ٹریفک کی روانگی میں بہت سے مسائل پیدا کرتے ہیں،مہر شفیع نول
بدھ 17 جون 2015 18:52
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ غفلت اور لا پرواہی برتنے والے آٹھ ہزار ایک سو چھبیس موٹر سائیکل رکشہ کے مالکان کے چالان کییئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک پولیس کے انسپکٹر مہر شفیع نول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل کشے والے ٹریفک کی روانگی میں بہت سے مسائل پیدا کرتے ہیں اسی وجہ سے ان کے چا لانوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
انہوں بتایا کہ کاروائی کرتے ہوئے 149 موٹر سائیکل رکشوں کو بند بھی کیا گیا ہے اور چالان کی مد میں 28لاکھ 50 ہزار 250 روپے کی رقم بھی قومی خزانے میں جمع کروائی گئی ہے۔سب سے زیادہ ایک ہزار چار سو چار چالان لائسنس نہ رکھنے والے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیوروں کے کئے گئے جبکہ 668 چالان غفلت ،لاپرواہی،خطرناک ڈرائیونگ کی مد میں کئے گئے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ کم عمر ڈرائیوروں کے 245 چالان جبکہ رجسٹریشن نہ رکھنے والوں کے 300 چالان کئے گئے۔
جبکہ 171 چالان دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والوں کے چالان کئے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کوشش ہوتی ہے کہ بلا لائسنس اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کو سمجھایا جائے لیکن وہ اس بات پر عمل نہیں کرتے۔موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور بعض اوقات بڑی گاڑیوں والے ڈرائیوروں سے بھی زیادہ خطر ناک ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور ان میں زیادہ تر اکثریت کم عمر اور نوجوان ڈرائیوروں کی ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.