اطالوی پولیس نے 185کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 18 جون 2015 12:04

اطالوی پولیس نے 185کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

روم ۔ 18 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) اٹلی کی پولیس نے185کلو گرام کوکین کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ قبضہ میں لی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 75ملین یورو ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے تین ملزمان ایک مقامی کمپنی کے ملازم ہیں اور ان میں سے ایک ملزم پولیس کو ڈکیتی ‘ راہزنی اور اغواء جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا ۔ منشیات کو پانچ بڑے تھیلوں میں چھپایاگیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قبضہ میں لی گئی منشیات کو پیرو سے سمگل کیا جارہا تھا پولیس حکام نے ملزمان کے قبضہ سے 90 ہزار یورو اور متعدد موبائل فون بھی برآمد کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :