بھارت : بھارتی وزیر اعظم کے نام پر ’ نریندر مودی موبائل ایپ‘ تیار، عوام سے براہ راست رابطہ رکھنے کا ایک ذریعہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جون 2015 12:28

بھارت :  بھارتی وزیر اعظم کے نام پر ’ نریندر مودی موبائل ایپ‘ تیار، ..

بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 جون 2015 ء) : بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور بڑھتے ہوئے "نریندر مودی موبائل ایپ" لانچ کردی ہے، جس کے ذریعے اس ایپ کے حامل افراد کو وزیر اعظم سے متعلق فوری اپ ڈیٹس ملنے کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے براہ راست پیغامات اورای میلز بھی موصول ہو سکیں گی۔

بھارتی اخبار دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ایپلیکیشن اینڈرائیڈ موبائل فونز کے لیے دستیاب ہو گی جس کا مقصد عوام کو وزیراعظم نریندرا مودی سے بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ خیالات اور تجاویز شیئر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں اس ایپ کی لانچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا "نریندرا مودی موبائل ایپ لانچ کردی گئی ہے، جو موبائل کے ذریعے منسلک رہنے کی اجازت دیتی ہے".مودی کا مزید کہنا تھا "یہ موبائل ایپلیکیشن کئی جدید خصوصیات کی حامل ہے جسے پلے اسٹور سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، آپ کی رائے کو خوش آمدید کہا جائے گا"۔

(جاری ہے)

جبکہ ایپ کی تفصیلات میں درج ہے کہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے کہیں بھی کسی بھی وقت باخبر رہا جا سکتا ہے اور وزیراعظم مودی کی طرف سے براہ راست پیغامات اورای میلز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ اپنے ”دل کی بات“ کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی سے متعلق بھی جانا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں وزیر اعظم کی حکومت کے کیے جانے والے اقدامات اور کارکردگی کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہں۔

متعلقہ عنوان :