10 ڈالر کے نوٹ پر خاتون کی تصویر لگانے کا فیصلہ

جمعرات 18 جون 2015 13:22

10 ڈالر کے نوٹ پر خاتون کی تصویر لگانے کا فیصلہ

واشنگٹن ۔ 18 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) امریکہ کی حکومت نے 10 ڈالر کے نوٹ پر خاتون کی تصویر لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس خیال کو رد کردیا ہے کہ امریکی ڈالروں پر صرف سفید فام قومی مرد ہیروز کی ہی تصاویر نمایاں کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے ایک اعلا میں بتایا ہے کہ 10 ڈالر کے نوٹ پر جس پر اس وقت امریکہ کے پہلے وزیر خزانہ الیگزینڈر ہملٹن کی تصویر موجود ہے کو ہٹا کر اس پر جمہوریت کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی کسی امریکی خاتون کی تصویر لگائی جائے گی۔ محکمہ خزانہ کے مطابق تصویر کیلئے خاتون شخصیت کا انتخاب ابھی حتمی نہیں ہوا۔یاد رہے کہ امریکہ میں سو سال بعد ایسا ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :