مو ن سو ن کے دورا ن کپا س کی فصل میں ز یا د ہ دیر تک پانی کھڑا نہ رہنے دیں،ز ر عی ما ہر ین

جمعرات 18 جون 2015 14:49

سلانوالی ۔18جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) ز ر عی ما ہر ین نے مو ن سو ن کی با ر شو ں کے دورا ن کپا س کی حفاظت کیلئے کپا س کے کا شت کا رو ں کو مشور ہ د یا ہے کہ اگر با رش کا پا نی کھیت میں 24گھنٹے سے ز یا د ہ دیر تک کھڑ ا ر ہے تو فصل کی نشو و نما ر ک جا تی ہے، 48گھنٹے پانی کھڑ ا ر ہے تو پو د ے مر جھا نا شرو ع کر د یتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کپا س کے کا شت کا ر فصل کو ز یا دہ پا نی کے نقصا ن سے بچا نے کیلئے کھیت میں کھڑا پا نی کسی خا لی نچلے کھیت میں نکال د یں ا گر قر یب کماد یہ چا ر ے کی فصل ہو تو پا نی ا س کھیت میں ڈال د یں ۔

پا نی کپا س کے کھیت سے با ہر نہ نکا لا جا سکتا ہو تو کھیت کے ا یک طر ف لمبا ئی کے رخ کھا ئی کھو د کو پا نی ا س میں جمع کر دیں ز یا د ہ پا نی کی و جہ سے پو دو ں کی جڑیں کام کرنا بند کر د یتی ہے اس لیے ا گر فصل پیلی ہو جا ئے تو پانی نکا لنے کے بعد ز مین وتر آ نے پر یو ر یا کا دو فیصد محلو ل بنا کر سپر ے کر یں تا کہ پو دو ں کی نشوو نما دو با ر ہ شرو ع ہو جائے ا گر ضرورت ہو تو 10د ن بعد یو ر یا کے محلو ل کا دو با رہ سپرے کر یں ۔

متعلقہ عنوان :