نیب کراچی نے خورد برد کے الزام میں ٹی ایم اے سیہون کے ٹی ایم او سمیت تین افراد کو گرفتارکرلیا

جمعرات 18 جون 2015 18:12

نیب کراچی نے خورد برد کے الزام میں ٹی ایم اے سیہون کے ٹی ایم او سمیت ..

کراچی ۔ 18 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں ٹاؤن میونسپل اتھارٹی سیہون کے ٹی ایم او سمیت تین افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو گرفتارکئے گئے ملزمان ٹاؤن میونسپل اتھارٹی سیہون کے ٹی ایم او ظہور احمد شاہانی، انجینئر ادریس میمن اور سابق ٹی ایم او رحمت اللہ میمن نے جعلی ٹھیکیداروں کو مبینہ طور پر بھاری مالیت کے غیرقانونی چیک جاری کرکے قومی خزانے کو ایک کروڑ20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر جھوٹی خریدوفروخت اور گھوسٹ ملازمین کو ادائیگیاں ظاہر کرکے خورد برد کی۔

متعلقہ عنوان :