پاکستانی گرینڈماسٹر محمود لودھی آئندہ ہفتے شیڈول کامن ویلتھ چیس ایونٹ میں شرکت کریں گے
جمعرات 18 جون 2015 18:14
اسلام آباد ۔ 18 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) پاکستان کے انٹرنیشنل گرینڈماسٹر محمود لودھی آئندہ ہفتے بھارت میں شیڈول کامن ویلتھ چیس ایونٹ میں شرکت کریں گے، نو جونیئرز پاکستانی پلیئرز بھی ایونٹ میں ڈیبیو کریں گے۔ ٹورنامنٹ 22 جون سے شروع ہو گا۔
(جاری ہے)
اپنے ایک انٹرویو میں محمود لودھی نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی آٹھ سے نو بار کامن ویلتھ چیس چیمپئن شپ میں شرکت کر چکا ہوں اسلئے دباؤ کو ہینڈل کرنا اچھی طرح جانتا ہوں، اس طرح بھارتی سرزمین پر ٹائٹل جیتنے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جونیئرز کیٹگریز انڈر 8 اور انڈر 14 میں ہمارے پلیئرز طلائی تمغہ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن انہیں سخت محنت کرنا ہو گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 21 جون کو بھارت جائے گی اور 2 جولائی کو واپس وطن لوٹے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.