گال ٹیسٹ،سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر 6وکٹوں پر 273رنز بنا لیے
جمعہ 19 جون 2015 11:45
گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جون۔2015ء) گال ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے پر سری لنکانے 6وکٹوں نے نقصان پر 273رنز بنا لیے ہیں۔ گال کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز سری لنکانے اپنی پہلی اننگز کل کے سکور 178رنز 3کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی توکپتان اینجلو میتھیوز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک پائے اور 19رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیندپر بولڈ ہوگئے۔
ان کے بعد وکٹ کیپر دنیش چندیمل بیٹنگ کر نے کے لیے آئے اور اوپنر کوشل سلوا کے ساتھ سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔(جاری ہے)
اس دوران سلوانے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری اور پاکستان کی خلاف پہلی سنچری مکمل کی۔ چندیمل 23کے انفرادی سکور پر ذوالفقار بابر کی آرم بال کو کٹ کرنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے وتھانیج نے سلوا کے ساتھ سکور میں تیزی سے اضافہ کرنا شروع کیا تاہم وہ بھی 18رنز بنا نے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر انہیں ریٹر ن کیچ تھما کر پوویلین چلتے بنے جس کے بعد کوشل سلوا اور دلروان پریرا نے پاکستانی باؤلرز کو مزید کوئی وکٹ لینے سے محروم رکھا۔
سلو ا 113اور پریرا 11رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3،ذوالفقار بابر نے 1اور حفیظ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.