بینک اسلامی کا نیا ناظم آباد رمضان کپ کرکٹ فیسٹول میں فاتحانہ آغاز
ہفتہ 20 جون 2015 22:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) بینک اسلامی نے اپنی عمدہ کارکردگی کے ذریعے حریف آزاد انوویٹرز کو 5وکٹوں سے قابو کرکے تیسرا نیاناظم آباد رمضان کپ کرکٹ فیسٹول 2015میں اپنی فاتحانہ پیش قدمی کی۔ طلحہ فہیم کومین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے اپنا ایوارڈ مہمان خصوصی الیاس خان، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سے وصول کیا۔آرگنائزنگ سیکریٹری اظہر اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔
گروپ ’بی‘ میں کھیلے گئے مقابلے میں بینک اسلامی نے ٹاس جیت کر آزاد انوویٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آزاد انوویٹرز نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 154رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔ وقار کنڈی اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 5چوکوں اور2چھکوں کی بدولت 46رنز اسکور کئے۔(جاری ہے)
عمار خان نے 38رنز کی عمدہ باری میں 5چوکے اورایک چھکا لگایا۔
سلو لیفٹ آرم میر عزیز اﷲ نے 38رنز پر 3بلے باز ٹھکانے لگائے جبکہ محمد صادق کے ہاتھ 32رنز پر 2وکٹ لگے۔ بینک اسلامی کو 5وکٹوں پر مطلوبہ ہدف 18.1اوورز میں حاصل ہوگیا۔طحہ فہیم نے 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ آصف صدیقی نے 31رنز میں 4چوکے اورایک چھکا لگایا، فہد خان نے 3چوکوں اور2چھکوں کے ساتھ 26رنز اور طارق مراد کے 24رنز میں 2چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔محمد اشعر نے 36رنز پر 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ایمپائرز عزیزالرحمن اور شکیل احمد جبکہ جنید افضل آفیشل اسکورر تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.