لکی مروت،آندھی اور طوفان کے باعث درخت اور چھتیں گرگئیں

ہفتہ 20 جون 2015 22:54

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء ) آندھی اور طوفان کے بعد لکی مروت شہر میں تباہی کا منظر بن گیا جبکہ نالیاں، گلیاں اوربازار وغیرہ گندگی ، ریت اورمٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے تاہم گزشتہ روز چیف میونسپل آفیسر سلیم خان داوڑ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں ترجیحی بنیادوں پر عوام کو سہولت کی ہدایات دی گئیں اورملازمین کے کام کے اوقات بڑھا دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اہم بازاروں اورگلیوں میں فوری طور صفائی کرکے آمدورفت کو سہل بنا دیاگیا تاہم اب بھی بعض علاقوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر کام جاری ہے اوربہت جلد عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے۔ذرائع کے مطابق تیز وتند آندھی نے مین شاہرا ہ کے کناروں پر کھڑے درختوں کو بھی اکھاڑدیا جبکہ کچھ ٹوٹ گئے ۔اسی طرح بعض دکانات کے چجھے بھی اڑگئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی کے کام کوسراہاہے ۔

متعلقہ عنوان :