سخت گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے، سحر و افطار میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے۔ماہرین صحت
پیر 22 جون 2015 13:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) ماہرین نے صحت نے رمضان المبارک میں سخت گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے مفید مشورے دیئے ہیں۔ماہرصحت حکیم عبدالرحمن نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ سخت گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے، جس کے لئے سحر و افطار میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے، پانی یا پھلوں کے رس زیادہ سے زیادہ پیئیں اپنی غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال بھی ضرور کریں۔
انہوں بتایا کہ سحری میں کم از کم دو گلاس پانی لازمی پیئیں جبکہ جوس اور کولڈ سے دور رہیں یہ آپکا وزن بڑھائیں گئیں۔ایسے کھانے کا استعمال کریں جس میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جسیے تربوز ، کھیرا، سلاد آپ کو پانی کی کمی سے روکنے میں مددگار ثابت ہونگے۔(جاری ہے)
افطار کے اوقات میں ایک ساتھ 7 یا 8 گلاس پانی پینے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔روزہ افطار کو کھجور اور دو گلاس پانی کے ساتھ افطار کریں۔
جب رات میں نماز تراویح اور دوسری عبادات کے لئے جائیں تو پانی کی بوتل کو ساتھ لے کر جائیں ۔رات کو ایک پانی کی بوتل اپنے قریب رکھیں۔کوشش کریں کہ گرم اور دھوپ والی جگہ پر کم سے کم جائیں۔واضح رہے کہ ماہ صیام کے آغاز سے ہی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کراچی سمیت ملک کے بیشتر ترعلاقوں میں گرمی کی شدت برقرارشدید گرمی اور حبس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.